دنیا بھر میں کرسمس منائی گئی ، خصوصی عبادات

دنیا بھر میں کرسمس منائی  گئی ، خصوصی عبادات

ویٹیکن سٹی،لاہور(اے ایف پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار منا یا ، گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیاگیا ۔ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس نے خصوصی دعا کرائی۔

فرانس کے مشہور نوٹرڈیم گرجاگھر میں ساڑھے پانچ سال بعد کرسمس کی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ قاہرہ کی گلیوں، بازاروں میں کرسمس کے موقع پر روایتی سجاوٹ کی گئی ،دبئی کے ونٹر فیسٹیول میں بھی کرسمس کا تہوار منایا گیا۔ویٹیکن سٹی میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ موجودہ حالات میں بہت مایوسی ہے ، جنگیں جاری ہیں، بچے بندوقوں کے نشانے پر ہیں۔ سکولوں اور ہسپتالوں پر بم برسائے جا رہے ۔غزہ میں صورتحال انتہائی سنگین ہے ، دنیا میں فوری طور پر جنگیں بند کی جائیں۔کراچی کی سینٹ پیٹرک چرچ میں کرسمس کی مرکزی تقریب ہوئی ،لاہور کے سینٹ لیوک چرچ میں 100 پونڈ کا کیک کاٹا گیا، کوئٹہ ،پشاور ،سکھر ،سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں کے گرجا گھروں میں بھی دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں