میزان بینک کا آئی ٹی ایف سی کے ساتھ معاہدہ

میزان بینک کا آئی ٹی ایف سی کے ساتھ معاہدہ

کراچی(بزنس ڈیسک)میزان بینک نے انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی)کے ساتھ لیٹر آف کریڈٹ کنفرمیشن پراڈکٹ کے تحت شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔

یہ پراڈکٹ آئی ٹی ایف سی کے ذریعے ایکسپورٹرزاور جاری کنندہ بینکوں کوادائیگی محفوظ بنانے اور اس طرح کریڈٹ کے خطرات کو ختم کرنے کے ساتھ تجارت میں سہولت فراہم کرے گی۔ معاہدے پر آئی ٹی ایف سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر ناظم نورد لی اور میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامر علی نے دستخط کیے ۔ میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامر علی نے کہاکہ آج کا دن آئی ٹی ایف سی کے ساتھ ہمارے کاروباری تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتاہے ،یہ شراکت داری ہمارے بینک کے قابلِ اعتمادہونے ،استحکام اورفنانشل ایکسلنس کے عزم کو تقویت دیتی ہے ۔ لیٹر آف کنفرمیشن معاہدہ سے مارکیٹ میں ہماری پوزیشن مستحکم ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں