عمران خان ، فضل الرحمن ملاقات کی باتیں گپ شپ ہیں:کامران مرتضیٰ
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمن سے ملنا چاہتے ہیں۔
یہ بات پی ٹی آئی کی دوسرے تیسرے درجے کی قیادت کے ذریعے بطور ‘‘گپ شپ’’ ہم تک پہنچی تھی۔ ٹی وی سے گفتگو میں ایک سوال پر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جب جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن تک یہ بات پہنچی تو انہوں نے کوئی خاص رد عمل نہیں دیا اور نہ ہی یہ معاملہ پارٹی کے سامنے رکھا، اس حوالے سے جو بھی بات ہوگی ۔مولانا فضل الرحمٰن پارٹی رہنماؤں کے سامنے رکھیں گے ۔انہوں نے شکوہ کیاکہ علی امین گنڈا پور سے الگ طرح کے اشارے ملتے ہیں، کبھی وہ ہمیں سودے باز بنادیتے ہیں ، کبھی ہمیں فائدہ اٹھانے والا بنادیتے ہیں، معلوم نہیں ان کی بات درست ہے یا کسی اور دوست کی درست ہے ، کس کی بات پر بھروسہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے پی ٹی آئی ، جے یو آئی کی جانب سے پیش کردہ اور منظور کردہ ترامیم کو چیلنج نہیں کرے گی۔