لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی ، رانا ثنا

 لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین  پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی ، رانا ثنا

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے فی الحال مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی اپنے دشمن خود ہیں، پی ٹی آئی کو جب بھی بات کرنا ہوگی وہ ہمارے ساتھ ہی ہوگی، ترامیم کیلئے بندے اٹھانے والی بات درست نہیں بلکہ وہ سب ڈرامہ تھا۔ رانا ثنا کا کہنا تھا کس نے ڈرامہ کیا، یہ بات بانی اور پی ٹی آئی سب کو پتا ہے ۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں لیکن اس بار پہلے تفصیل نہیں بتائیں گے ، محمود اچکزئی اور فضل الرحمن کیساتھ پی ٹی آئی کے لوگوں سے بھی رابطے ہیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر ہی ہوسکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں