حکومت ریاستی معاملات میں با اختیار نہیں:حافظ حمداللہ

حکومت ریاستی معاملات میں با اختیار نہیں:حافظ حمداللہ

خانیوال(نیوز ایجنسیاں )جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما، سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکومت ریاستی معاملات میں با اختیار نہیں، اختیارات کی ڈور دوسری قوت کے ہاتھ میں ہے۔

 عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے حکمرانوں کو اقتدار کی بچاؤ کی فکر پڑی ہے ۔موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے ، ان سے خیر کی توقع عبث ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع خانیوال میں منعقدہ عظیم الشان عظمت قرآن کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے دیگر رہنماؤں سمیت مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سود کے خاتمے کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں پیدا کی جا رہی ہیں، واضح رہے کہ 2028تک ہم نے سپورٹ نہیں کیا بلکہ عدالت نے حکم دے رکھا ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کا حصہ کبھی نہیں بنیں گے اور نہ ہی مراعات لیں گے بلکہ مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر شفاف الیکشن کا اعلان کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ 27ویں ترمیم جب آئے گی تو دیکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں