ایئر چیف اور مراکشی فضائیہ کے میجر جنرل کی ملاقات، تعاون پر گفتگو

ایئر چیف اور مراکشی فضائیہ کے میجر جنرل کی ملاقات، تعاون پر گفتگو

راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انسپکٹر میجر جنرل محمد گادیح رائل مراکشی فضائیہ نے ملاقات کی جس میں فوجی تعاون، مشترکہ تربیت اور دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون سے متعلق وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق مراکش کی فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل محمد گادیح نے ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے مشترکہ تربیتی اقدامات میں مکمل تعاون کے ذریعے فوجی شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا اس میں مراکش کی فضائیہ کیلئے بنیادی اور حکمت عملی کی سطح کی تربیت شامل ہو گی۔ دونوں معززین نے باہمی تربیتی پروگراموں، مشترکہ فوجی مشقوں اور صنعتی تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے موجودہ تعلقات مضبوط بنانے کی گہری خواہش کا اظہار کیا۔ میجر جنرل محمد گادیح نے کہا مراکشی فضائیہ اپنی آپریشنل صلاحیتیں بڑھانے کیلئے پاک فضائیہ کی ایرو سپیس صنعتی پیشرفت سے استفادہ کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے دورے کے دوران پاک فضائیہ کے تیار کردہ جدید ترین تکنیکی نظام کی تعریف کی اور صنعتی شعبے میں تعاون کی راہیں تلاش کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ معزز مہمان نے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں قائم مختلف تنصیبات اور تکنیکی انفراسٹرکچر کا بھی دورہ کیا ۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں