لندن میں مظاہرین کے بلاک شناختی کارڈ ہم کھلوائینگے :شیر افضل

لندن میں مظاہرین کے بلاک شناختی کارڈ ہم کھلوائینگے :شیر افضل

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )پی ٹی آئی رہنماو ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہاہے کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ لندن میں احتجاج کرنے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کریں گے ،آپ بلاک کریں، ہم کھلوائیں گے ،اس ملک پر رحم کریں، یہ صرف آپ کو پالنے کے لیے نہیں بنا ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قانون کی حکمرانی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا اگر کوئی حکومت یا ریاست شہریوں کے حقوق کی پامالی کرے تو وہ اس کے لیے جوابدہ ہے ، پرویز مشرف کو پھانسی کا آرڈر تو ہو گیا لیکن جس جج نے اس فیصلے کو اڑایا وہ سپریم کورٹ سے گئے ،جسٹس مظاہر علی نقوی کی پھر حالت کیا ہوئی؟آئین پاکستان کو جس جس نے توڑا وہ چاہے زندہ ہو یا مردہ اس کے خلاف فیصلہ آنا چاہئے ، پرویز مشرف کے مکے آپ بھول گئے ہیں؟اسے مرتے دم تک اس دھرتی پر سانس لینا نصیب نہیں ہوا، نہیں پتہ ضیاء الحق کی قبر میں ہڈیاں اسی کی ہیں یا کسی جانور کی ہیں،یہ لوگ اپنے وقت میں خود کو ناگزیر سمجھتے تھے ،یہ توقع رکھنا کہ فل کورٹ بیٹھے گی اور آپ کا نظام درست کرے گی احمقوں کی جنت میں رہنا ہے ، یہ سمجھنا غلط ہے کہ غیبی مدد آئے گی اور سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا،خود ملک کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ پیدا کرو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں