سموگ ایمرجنسی ، غیرمعمولی اقدامات اٹھانے کیلئے وزیر اعلیٰ مریم کو خط لکھ دیا :گورنر پنجاب

سموگ ایمرجنسی ، غیرمعمولی اقدامات اٹھانے کیلئے وزیر اعلیٰ مریم  کو خط لکھ دیا :گورنر پنجاب

لاہور (یاسین ملک )گورنر پنجا ب سلیم حید رخان نے کہا ہے کہ سموگ کے حوالے سے معاملات مزید بگاڑ کی طرف جارہے ہیں ، سموگ سے نمٹنے کیلئے پنجاب میں سموگ ایمرجنسی کے سوا کوئی چارا نہیں ۔

گورنر کا روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سموگ ایمرجنسی لگانے اور غیرمعمولی اقدامات اٹھانے کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو خط لکھ دیا ہے ،گزشتہ سال کراچی اور لاہور میں سموگ کا معمولی فرق تھا ،سندھ حکومت نے پورا سال کام کیا اور سموگ پر قابو پا کر آب و ہوا ٹھیک کر لی ،اب پنجاب کو بھی سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ سموگ پرلوگ بہت پریشان ہیں،کوئی غیر معمولی کام نہیں ہو رہا جس سے سموگ کم ہو سکے ، اب ہم اللہ سے بارش کی ہی دعا کرسکتے ہیں ورنہ جو ہونا چاہئے وہ نہیں ہو رہا ۔انہوں نے کہا مریم نواز کو گلے کا مسئلہ ہے وہ مجبوری کے تحت چیک اپ کرانے بیرون ملک کیلئے گئیں ،یہ مجبوری کسی کیساتھ بھی ہو سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں