وزیراعظم نے تاحال سینٹرل سلیکشن بورڈکی تشکیل کی منظوری نہیں دی
اسلام آباد (نیوزرپورٹر ) وزیراعظم شہباز شریف نے تاحال سینٹرل سلیکشن بورڈ(سی ایس بی ) کی تشکیل کی منظوری نہیں دی ، چیئرمین فیڈرل سروس کمیشن نے سی ایس بی اجلاس 25 تا 27 نومبر طلب کر رکھا ہے۔
اجلاس میں وفاقی سروس کیڈر اور ایکس سروس کیڈر کے 400 کے قریب افسر وں کو گریڈ 20 اور 21میں ترقی کی منظوری دی جائے گی ، قانون کے مطابق سی ایس بی بورڈ ممبران میں ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹ کو شامل کیا جاتا ہے ، سی ایس بی بورڈ ممبران میں سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری قانون و انصاف، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز، آڈیٹر جنرل ، چیئرمین ایف بی آر، چیف سیکریٹریز، آئی جی، ڈی جی ایف آئی اے سمیت حساس اداروں کے افسر شامل ہوتے ہیں ، سی ایس بی بورڈ کی تشکیل کے بعد ممبران کو ترقی کے اہل افسران کا پینل اور رپورٹس بھجوائیں جاتی ہیں جس کے بعد بورڈ افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کے لئے سفارشات دیگا ان سفارشات کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے ۔