بشریٰ بی بی نے ارکان پنجاب اسمبلی کو آج پشاور طلب کر لیا، ترجمان کی تردید
لاہور (آئی این پی)تحریک انصاف کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی کو آج جمعہ کو پشاور طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق 24نومبر کے احتجاج کے حوالے سے مشاورت کے لئے اراکین اسمبلی کو طلب کیا گیا ہے ۔
بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کا اہم پیغام بھی اراکین اسمبلی کو پہنچائیں گی۔دوسری جانب بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ بشریٰ بی بی نے کوئی سیاسی انٹری نہیں دی، سابق خاتون اول کی سیاسی سرگرمیوں سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں۔مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ باربارکہہ چکے ہیں بشریٰ بی بی غیرسیاسی خاتون ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کوششیں کرنا اہلیہ کا فرض ہے ۔