پختو نخوا :مشیر خزانہ مزمل اسلم کو صوبائی وزیر کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن واپس
پشاور(اے پی پی)مزمل اسلم کو صوبائی وزیر کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔
قانونی مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا،قانونی ماہرین کی جانب سے حکومت کو بتایا گیا تھا کہ مشیر خزانہ کو وزیر خزانہ کا درجہ دینا آئین کی خلاف ورزی ہے ۔مشیر خزانہ کو آرٹیکل 130(9) کے تحت وزیر کا درجہ دیا گیا تھا۔