ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لیکر نتائج 1ماہ میں جاری کرنیکا حکم
کراچی (آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سے متعلق درخواستوں پر حکومت سندھ اور پی ایم ڈی سی کو مشترکہ ویجی لینس ٹیمیں بنانے اور سندھ بھر کے تمام بورڈز کو ایک ماہ کے دوران امتحانات کے نتائج کا اعلان کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت عالیہ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جو جسٹس صلاح الدین پنہور اور امجد سہتو پر مشتمل بینچ نے تحریر کیا ہے ۔تفصیلی فیصلے میں عدالت عالیہ نے کہا دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والوں کے 10 فیصد نمبرز کی کٹوتی نہیں ہوگی، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2024 میں جو طالب علم امتحان دے گا اسے فریش ہی سمجھا جائے ۔ٹیسٹ کو غیر شفاف بنانے والے ذمہ داروں کے خلاف سبق آموز کارروائی ہونی چاہیے ۔