سندھ کابینہ میں ردوبدل، مکیش کمار، بابل بھیو دوبارہ شامل

سندھ کابینہ میں ردوبدل، مکیش کمار، بابل بھیو دوبارہ شامل

کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی ، سینئر وزیرشرجیل انعام میمن سے ایکسائز، نجمی عالم سے فشریز،لائیو اسٹاک اور محمدعلی ملکانی سے بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔

مکیش کمار اور بابل خان بھیوکی دوبارہ سندھ کابینہ میں انٹری، وزیراعلیٰ سندھ کے تین ایڈوائزر اور 10 معاونین خصوصی کو بھی قلمدان سونپ دیئے گئے ۔ سندھ کابینہ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے مکیش کمار چاؤلہ کو وزیرایکسائزتعینات کر دیا گیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایکسائز کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے ۔ محمد علی ملکانی سے  بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کا قلمندان واپس لیکر انہیں لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کاوزیر بنا دیا گیا۔دوست علی راہموں کو وزارت سے ہٹاکر مشیر بنادیا گیا، جبکہ بابل خان بھیو محکمہ جنگلات کے مشیر تعینات ہوں گے ۔ اسی طرح نجمی عالم سے فشریز اور لائیو اسٹاک کا قلمدان واپس لے لیا گیا، وہ اب مشیر کچی آبادی ہوں گے ۔ نئی کابینہ میں لال چند اکرانی اسپیشل اسسٹنٹ اقلیتی امور ہوں گے ۔ سرفراز راجڑ سوشل پروٹیکشن کے معاون خصوصی ہوں گے ۔ صوبائی کابینہ میں قاسم نویدقمر پبلک پرائیو یٹ پارٹنرشپ کے معاون خصوصی ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں