جو لوگ نہیں لائے گا پارٹی سے باہر کیا جائے گا:بشریٰ بی بی
پشاور(آئی این پی )تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پارٹی مشاورت میں شامل ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پارٹی تک پہنچائیں گی، بتائیں گی کہ بانی پی ٹی آئی کی کیا ہدایات ہیں۔
جمعہ کو پشاور میں اجلاس میں پارٹی رہنمائوں اور عہدے داروں کو احتجاج سے متعلق اہم احکامات جاری کردیئے ۔ بشریٰ بی بی نے 24نومبر کو احتجاج میں ہر حلقے سے ایم این اے کو 10ہزار اور ہر ایم پی اے کو 5ہزار افراد ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو ایم این اے یا ایم پی اے اپنے ساتھ لوگ نہیں لائے گا اسے پارٹی سے باہر کیا جائے گا اور جو پارٹی رہنما، ایم این اے یا ایم پی اے احتجاج سے پہلے گرفتار ہوا وہ بھی پارٹی سے باہر سمجھا جائے گا۔ بشریٰ بی بی نے پردے کے پیچھے سے اجلاس کے شرکا سے 10منٹ خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، میں صرف بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچانے کے لیے آئی ہوں۔ عمران خان کا پیغام ہے کہ 24 نومبر کو پوری تیاری کے ساتھ نکلنا ہے ۔