24 نومبر کو بھی انتشار کی کوشش ناکام ہوگی:رانا تنویر

24 نومبر کو بھی انتشار کی  کوشش ناکام ہوگی:رانا تنویر

کالا شاہ کاکو(نامہ نگار)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو پارٹی معاملات سونپنا پی ٹی آئی کے آخری سانسوں کے مترادف ہے ۔

انتشار پارٹی کی یہ کوشش بھی ناکام ہوگی۔حاجی یونس ٹرسٹ کے سربراہ و ٹکٹ ہولڈر ن لیگ ارشد ورک کی طرف سے 53 مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ رانا ماجد نواز، زاہد گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا پاکستان خودمختار ملک ہے اور پی ٹی آئی کی پیڈ یہودی اور بھارتی لابی کی ملکی معاملات میں مداخلت کامیاب نہیں ہو سکتی۔ امریکا اور برطانیہ ہمارے اندرونی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کرینگے ،اگرکی تو پاکستان روکے گا۔ بانی پی ٹی آئی کو این آر او ملنے کی افواہیں انکی پارٹی کی طرف سے کارکنوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے  لگانے کی کوشش ہے ۔ 9 مئی جلائوگھیرائوپر کھلے عام معافی تک بڑے مجرم کیلئے این آر او ممکن نہیں۔ 24 نومبر کی کال انتشار پھیلانے کی تیسری کوشش ہے جو پہلے کی طرح ناکام ہوگی۔ انکاکہنا تھا کہ 2017 میں نواز شریف کو نکالنے کی پہلی سازش جبکہ 2018 کا الیکشن سازش پارٹ ٹو تھا۔ پہلی سازش نے ملک کو ایشین ٹائیگر بننے سے روکا دوسری نے اسے دیوالیہ کر دیا۔ انہی سازشوں سے ابھی تک پاکستان مشکلات کا شکار ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں