وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری اسحاق ڈار کو دیدی
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو سونپ دی ۔
ایک انٹرویو میں وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ شہباز شریف نے ڈار کو پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ کرنے اور اتحادی جماعت کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے ۔عقیل ملک نے کہا کہ نائب وزیر اعظم جلد ہی اس سلسلے میں بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے ، انہوں نے کہا کہ کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے یہ تحفظات پیدا ہوسکتے ہیں۔