شہباز شریف کی میر عطااللہ لانگو کو بلوچستان ہائیکورٹ بار کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

 شہباز شریف کی میر عطااللہ لانگو  کو بلوچستان ہائیکورٹ بار کا  صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (دنیا نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میر عطااللہ لانگو کو بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے بار کے دیگر نو منتخب عہدیداروں کو بھی مبارک باد دی، انہوں  نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی وکلا برادری کی فلاح و بہبود کا باعث بنے گی۔وزیرِاعظم نے بار ایسوسی ایشن کی آئین کی پاسداری، قانون کی حکمرانی  کو فروغ دینے اور بلوچستان کے وکلا کے مفادات کی خدمت کے عزم کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پر امید ہیں کہ نومنتخب ٹیم قانونی پیشے کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک محنت کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں