وزیر ستان :مسجدکے دروازے پر دھماکا ،ایک جاں بحق
وانا،پشاور(نیوزایجنسیاں )جنوبی وزیرستان کے علاقے ورسک کی جامعہ مسجد اعظم کے دروازے پر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔
جبکہ پشاور میں پولیس چوکی پر 2 موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کردیا،کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ۔تفصیلات کے مطابق جامعہ مسجد اعظم ورسک کے گیٹ پردھماکے سے مسجدکے خطیب مولاناشہزادہ سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں وانا ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک شخص دم توڑ گیا ،دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویشنا ک بتائی جاتی ہے ۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملہ پولیس چوکی سیفن پر کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے سیفن چوکی پر دستی بم پھینکا، حملے سے ایک شہری زخمی ہوا ، تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے ۔