رکن اسمبلی عمر فاروق کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے ایم این اے عمر فاروق کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت پر عدالت نے ایف آئی اے اور پولیس سے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس شہرام سرور نے درخواست پر سماعت کی درخواست گزار ایم این اے کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار فیصل آباد سے تحریک انصاف کا ایم این اے کامیاب ہوا ہے اور اس وقت نجی دورے پر ملک سے باہر ہے تاہم حکومت نے سڑک بلاک کرنے کے الزام میں درخواست گزار کا نام پی سی ایل میں شامل کر دیا ،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو دس روز میں جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔