بریگیڈیئر عمر سعید ڈائریکٹر اے ایس ایف تعینات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے بریگیڈیئر عمر سعید کو گریڈ 20میں ڈائریکٹر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق ڈائریکٹر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس بریگیڈیئر واجد صبغت اللہ کی خدمات پاک فوج کو واپس کی گئی ہیں۔ خیبر پختونخوا گریڈ 19کی ایسوسی ایٹ پروفیسر فرحت کو 3سالہ ڈیپوٹیشن پر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سندھ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو تین سالہ ڈیپوٹیشن پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ ریجن میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔