مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائیں ، علی امین کا وزیراعظم کو خط
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مشترکہ مفادات کونسل کا باقاعدہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے یہ مطالبہ وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کیا ہے ۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 154کے تحت ہر 90روز میں اجلاس منعقد کرنا لازمی ہے ،جنوری 2024کے بعد سے یہ آئینی تقاضا پورا نہیں کیا جارہا،اہم مسائل کے حل، امن اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے یہ اجلاس ضروری ہے ،خط میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم ذاتی دلچسپی لیکر اجلاس کا باقاعدہ انعقاد یقینی بنائیں۔