غیر ملکیوں کی ملک بدری، ٹرمپ نے منصوبے کو حتمی شکل دیدی

غیر ملکیوں کی ملک بدری، ٹرمپ  نے منصوبے کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد (وقائع نگار) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اطلاعات کے مطابق انہوں نے بڑے پیمانے پر غیر ملکیوں کی ملک بدری کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔۔۔

 جس سے قانونی طو رپر آباد غیر ملکی بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ ‘قومی ہنگامی صورتحال’ کا اعلان متوقع ہے ۔ منصوبے کے سخت سرحدی اقدامات کو نافذ کرنا بھی شامل ہے ۔ ان کارروائیوں میں صوابدیدی پروگرامز ختم کرنا شامل ہو سکتا ہے جیسے کہ عارضی تحفظ حیثیت (TPS)، ڈیفرڈ ایکشن فار چائلڈ ہڈ ارائیولز اور بائیڈن انتظامیہ کی پیرول ان پلیس کی توسیع، جو ان پر انحصار کرنے والے تارکین وطن کو براہ راست متاثر کرے گی۔ ٹرمپ اپنی سابقہ مدت سے پالیسیوں کو بحال کرنے پر بھی غور کر سکتے ہیں، جیسا کہ ‘میکسیکو میں رہیں’ پالیسی کے تحت سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو مقدمات کی کارروائی کے دوران امریکا سے باہر انتظار کرنا پڑے گا، منتخب صدر کے قریبی لوگ اور معاونین ملک بدری مہم کے وعدے پورے کرنے کیلئے حراستی سہولیات کا جائز ہ لے رہے خصوصی طور پر میٹروپولیٹن علاقوں کا جائزہ شامل ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں