سیاست چھوڑ دی پھر بھی پولیس ہراساں کر رہی:شیریں مزاری
راولپنڈی(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے الزام عائد کیا ہے کہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے باوجود انہیں مختلف تھانوں سے کالز موصول ہو رہی ہیں۔۔۔
جن میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے اور ہراسا ں کیا جارہاہے ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے کیسز کی سماعت میں پیشی کے بعد شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاست میں نہیں ہوں، جج کو بتایا کہ ہر حاضری پر پیش بھی ہوتی ہوں، اس کے باوجود پولیس مجھے ہراساں کر رہی ہے ۔ میرے بچے اور میری صحت اب میری ترجیح ہیں۔