پارٹی کایوم تاسیس30نومبر کو ضلعی سطح پر منایاجائیگا :پرویز اشرف

پارٹی کایوم تاسیس30نومبر کو ضلعی سطح پر منایاجائیگا :پرویز اشرف

لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی کا 57واں یوم تاسیس ملک بھر میں30نومبر کو ضلعی سطح پر منایاجائیگا جس سے چیئرمین بلاول بھٹو خطاب کرینگے ، اہم پارٹی رہنمائوں کو بطور مہمان خصوصی بلایا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار صدرپی پی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے سینئر رہنماؤں سے زوم میٹنگ میں کیا۔ لاہور کا ورکرز کنونشن ڈاکٹر مبشر،سابق صدر پی پی پنجاب رانا شوکت محمود کے گھر یا رکن قومی اسمبلی ثمینہ گھرکی کے حلقے میں کرانے کی تجاویز دی گئیں۔ جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ،شہزاد سعید چیمہ، اعتزاز احسن ،قمر زمان کائرہ،فرحت اللہ بابر،ندیم افضل چن،امتیاز صفدر وڑائچ،رانا فاروق سعید،عنایت شاہ، غلام فرید کاٹھیا،چودھری منظور،تسنیم قریشی،ثمینہ گھرکی،منور انجم،فیصل میر،ندیم اصغر کائرہ،نیلم جبار،ڈاکٹر عائشہ شوکت ،بیرسٹر عامر،اورنگزیب برکی، اکرام ربانی،بشریٰ منظور مانیکا،رائے شاہجہاں بھٹی،سردار اظہر عباس شریک تھے ۔ پنجاب یونیورسٹی میں کامیاب فنکشن پر فیصل میر اور پی ایس ایف ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنیکی قرار دادمنظور کی گئی۔حسن مرتضی ٰنے کہا یوم تاسیس کے بعد 27دسمبر کے پروگرام کی موبلائزیشن شروع کرینگے ،سینئر لیڈر شپ سرپرستی کرے ،مارچ 2025میں لاہور میں بڑا جلسہ کرنیکی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،چیئرمین بلاول بھٹو خطاب کرینگے ۔قمر زمان کائرہ نے کہا ڈاکٹر مبشر کے گھریوم تاسیس پر کنونشن کی تاریخی حیثیت ہو گی۔فرحت اللہ بابر نے کہا ڈاکٹر مبشر کے گھر یوم تاسیس کا مضبوط پیغام جائیگا، مرکزی کنونشن ہالہ کے مقام پر کرنیکی تجویز دی جائے ،ندیم افضل چن نے کہاڈویژنل لیول پر ورکرز کنونشن رکھے جائیں ۔فدا پراچہ نے کہا ڈسٹرکٹ صدور یوم تاسیس مقامات کو حتمی شکل دیں۔نیلم جبار نے کہا صرف یوم تاسیس پر نہیں،پنجاب میں پارٹی مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے ۔شہزاد چیمہ نے کہا یوم تاسیس سے پنجاب میں نئی جان پڑے گی۔بیرسٹر عامر نے کہا پنجاب میں دوبارہ مقبولیت کیلئے اضافی قوت صرف کرنا ہو گی ،فیصل میر کو30نومبر سے قبل لاہورتنظیم کا صدر بنا یاجائے ،تسنیم قریشی نے کہا ورکرزدلبرداشتہ ہیں،انہیں ساتھ لیکر چلیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں