پختونخوامیں بچی میں پولیووائرس کی تصدیق، رواں سال ملک میں تعداد50ہوگئی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وزارت قومی صحت نے خیبر پختونخوا میں میں پولیو کے نئے کیس کی تصدیق کردی ، رواں سال میں ملک میں پولیو کے 50 کیس ہو گئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری نے ضلع ٹانک میں 20 ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق کی ہے ، رواں سال بلوچستان میں سب سے زیادہ 24 ، سندھ 13، خیبر پختونخوا 11اور پنجاب و اسلام آباد میں ایک ایک کیس کی تصدیق ہوئی۔