ہائی پاور بورڈ اجلاس 22 نومبر کو ہونے کا امکان
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گریڈ 22 میں ترقی کے لئے ہائی پاور بورڈ اجلاس 22 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔
وزیراعظم آفس نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو وفاقی سروس گروپ گریڈ 21 کے افسروں کا ریکارڈ آج بھجوانے کے احکامات جاری کر دئیے ، ہائی پاور بورڈ اجلاس میں وفاق کے ماتحت سروس گروپس کے 35 سے زائد افسران کو گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دی جائے گی ، اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے 15،سیکرٹریٹ سروس گروپ کے 4، پاکستان پولیس سروس کے 3 ، پاکستا ن پوسٹل سروس کے 2، ان لینڈ ریونیو کے 2 کسٹم کے 1، ریلوے کے 1افسر، انفارمیشن سروس گروپ کا 1 افسر، آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس گروپ کے 2 ، ملٹری لینڈ اینڈکنٹونمنٹ بورڈکے 1 افسر کو گریڈ22 میں ترقی دی جائے گی ۔