وکیل صاحب! 1 حلقہ میں توشفافیت آنے دیں:جسٹس عرفان

وکیل صاحب! 1 حلقہ میں توشفافیت آنے دیں:جسٹس عرفان

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے علی محمد جتک کی بلوچستان کے حلقہ پی بی45کے پندرہ پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج جبکہ پی بی21حب میں دوبارہ گنتی کے فیصلے کیخلاف پیپلز پارٹی کی اپیل منظور کرلی، جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیئے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔

ایک رات پہلے بیلٹ پیپر غائب کر دیئے گئے ، سولہ گواہان نے بیانات دیئے ہیں،ہمیں تو حیرت ہے ٹربیونل سے فیصلہ کیسے آ گیا، وکیل صاحب ایک حلقے میں تو کچھ شفافیت آنے دیں، کیا آپ یہ بھی نہیں چاہتے کہ کم از کم ایک حلقے میں ہی شفافیت آ جائے ؟ عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے علی محمد جٹک کی اپیل خارج کر دی۔ دوسری جانب فاضل بینچ نے پی بی اکیس حب میں دوبارہ گنتی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پیپلز پارٹی کے علی حسن زہری کی اپیل منظور کرکے معاملہ الیکشن کمیشن کو بجھوا دیا اورقرار دیا کہ الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کی درخواست کو ازسر نو سن کر فیصلہ کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں