سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور کی نجکاری، معاہدہ طے پاگیا
اسلام آباد (اے پی پی) پرائیوٹائزیشن کمیشن نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور کی نجکاری کے حوالہ سے اہم کامیابی حاصل کی ہے ، اس حوا لے سے معاہدہ طے پا گیا۔
وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی صدارت اجلاس میں خریدار اور متعلقہ اداروں کے حکام نے معاہدہ کی دستاویزات پر دستخط کئے ۔ نجکاری کمیشن کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس اقدام سے پرائیوٹائزیشن کمیشن کی ساکھ میں اضافہ ہو گا، مزید کامیابیاں حاصل کریں گے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نجکاری کمیشن باقی کیسز کو بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہو گا، نجکاری معاہدے پر دستخط کے موقع پر ایل ڈی اے ، پنجاب کوآپریٹو اور دیگر اداروں کے حکام بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سیکرٹری نجکاری کمیشن نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ اس حوا لے سے کابینہ کمیٹی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے ۔