دفعہ 144لگانے کے طریقہ کار کیخلاف درخواست پر26نومبر کو سماعت

دفعہ 144لگانے کے طریقہ کار کیخلاف  درخواست پر26نومبر کو سماعت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ،جسٹس احمد ندیم ارشد درخواست پر 26 نومبر کو سماعت کریں گے۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ حکومت سیاسی اجتماع کو روکنے کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ بار بار کر رہی ہے ، استدعا ہے کہ عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کو کالعدم قرار دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں