وزیرپٹرولیم کا رولز آف بزنس کی خلاف ور زی پر سیکرٹری کو خط

وزیرپٹرولیم کا رولز آف بزنس کی خلاف ور زی پر سیکرٹری کو خط

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے رولز آف بزنس کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے رولز آف بزنس کی خلاف ور زی پر سیکر ٹری پٹرولیم مومن آغا کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق خط کے متن کے مطابق رپورٹ جے جے وی ایل کے ایل پی جی پلانٹ کی بندش، وجوہات اور شروع کرنے سے متعلق ہے ۔خط میں کہا گیا کہ وزیر پٹرولیم کی منظوری کے بغیر پرانی مالیاتی پالیسی کے تحت آف شور بلاکس کی بولی کا عمل شروع کیا گیا، ایڈیشنل سیکر ٹر ی نے وفاقی وزیر کو بتایا پرانی پالیسی کے تحت بولی پر آپ کی منظوری لی۔ جس پر وزیر پٹرولیم نے کہا کہ مجھے تو اس منظوری کا یاد نہیں، ریکارڈ چیک کرنے پر مصدق ملک کی بات کی تصدیق ہو گئی۔ جس پر وزیر پٹرولیم نے متعلقہ فائل واپس منگوانے کی ہدایت کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں