توشہ خانہ کے مزید تحائف کی قیمت کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

 توشہ خانہ کے مزید تحائف کی قیمت کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی )کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول مزید تحائف کی قیمت کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کرلیا اور 13دسمبر تک نجی تخمینہ کاروں سے بولیاں طلب کر لیں۔ ذرائع کے مطابق مطابق بولیاں 13دسمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ میں موصول مختلف کیٹیگریز کے تحائف کی قیمت کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

 زیورات، گھڑیوں، الیکٹرانکس، اسلحہ اور کارپٹس سمیت دیگر موصول تحائف کی قدر معلوم کی جائے گی۔ کابینہ ڈویژن کامیاب تخمینہ کاروں کے ساتھ ایک سال کیلئے معاہدہ کرے گا، کامیاب اپریزرز کو تحائف کے تخمینوں کیلئے چارجز ادا کیے جائیں گے ۔ توشہ خانہ کے تحائف صرف سیاسی عہدیداروں، بیوروکریسی بشمول سویلین و ملٹری اور اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو فروخت کیلئے دستیاب ہوتے ہیں تاہم اگر کوئی تحفہ خریداری سے رہ جائے تو وہ عوام میں فروخت کیلئے نیلام کیا جاتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں