اسلام آباد ہائیکورٹ:آئندہ ہفتے تمام ججز سماعت کیلئے دستیاب

اسلام آباد ہائیکورٹ:آئندہ ہفتے تمام ججز سماعت کیلئے دستیاب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے تمام 8ججز کیسز کی سماعت کیلئے دستیاب ہوں گے ، 8سنگل اور 4ڈویژن بینچز میں کیسز کی سماعت ہو گی۔

 چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرارآفس نے 25تا 29نومبر ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا، روسٹر کے مطابق جسٹس بابر ستار عدالتی ہفتے کے پہلے روز 25نومبر کو کیسز کی سماعت نہیں کریں گے ،جسٹس بابر ستار 26نومبر سے کیسز کی سماعت کیلئے دستیاب ہوں گے ، ڈویژن بینچ نمبر 1میں چیف جسٹس اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز،ڈویژن بینچ نمبر 2میں جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، ڈویژن بینچ نمبر 3میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر جبکہ ڈویژن بینچ نمبر 4جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہوں گے ۔ ڈویژن بینچز سوموار تا جمعرات کیسز کی سماعت کیلئے دستیاب ہوں گے ، سپیشل ڈویژن بینچ یا لارجر بینچ چیف جسٹس کی ہدایت کے مطابق جمعرات یا کسی اور روز دستیاب ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں