جسٹس سلطان تنویر کی صاحبزادی کی شادی ،ججز اور وکلا کی بڑی تعدادکی شرکت

جسٹس سلطان تنویر کی صاحبزادی کی  شادی ،ججز اور وکلا کی بڑی تعدادکی شرکت

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سمیت دیگر ججز اورسینئر وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شرکا نے نو بیاہتہ جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کاا ظہار کیا۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونیوالی شادی کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم ،جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس شہباز رضوی، جسٹس فیصل زمان خان ،جسٹس شاہد کریم ،جسٹس چوہدری اقبال، جسٹس طارق سلیم شیخ ،جسٹس امجد رفیق ، جسٹس طارق ندیم ، جسٹس احمد ندیم ارشد ،جسٹس انوار حسین ،جسٹس رضا قریشی اور جسٹس راحیل کامران شیخ سمیت دیگر ججز نے شرکت کی ۔ سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی ، وزیر داخلہ محسن نقوی ، سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف سمیت سینئر وکلا بھی شادی کی تقریب میں موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں