لندن اور پیرس میں بھی پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستان تحریک انصاف فرانس کے زیر اہتمام عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی رہائی کے لئے پیرس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے ، شدید سردی اور بارش کے باوجو د مظاہرین گھنٹوں پاکستانی سفارت خانہ کے گرد شدید نعرہ بازی کرتے رہے ،مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ مختلف رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے بانی سمیت تمام پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔انگلینڈ کے دارالحکومت لند ن میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا ،کارکن 10ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر جمع ہوئے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے ۔