بیلاروس کے 68رکنی وفد کی اسلام آباد آمد، صدرآج آئینگے

بیلاروس کے 68رکنی وفد کی اسلام آباد آمد، صدرآج آئینگے

اسلام آ باد (دنیا نیوز)بیلاروس کا 68 رکنی وفددورے پر اسلام آبادپہنچ گیاجبکہ صدرالیگزینڈر لوکا شینکو آج پیر کوپاکستان پہنچیں گے ۔

وفد میں وزیر خارجہ ، 8 وزرا اور 43 تجارتی شخصیات بھی شامل ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت خان اور بیلاروس میں پاکستانی سفیر سجاد حیدر خان نے وفد کا استقبال کیا۔وفد کو آج ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان میں سرکاری مواقع پر بریفنگ دی جائیگی۔ معروف صنعتکار زبیر موتی والا بریف کرینگے ۔ وفد کی بزنس ٹوبزنس ملاقاتیں ہونگی اور بزنس ٹو بزنس ایم او یوز پر دستخط ہونگے ۔ ذرائع نے بتایا کہ دورے میں پاکستان بیلاروس ٹریڈ روڈ میپ 27-2025 پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے ۔ دونوں ممالک مشترکہ طور پر الیکٹرک بسوں کی پیداوار منصوبے کو حتمی شکل دینے پر غور کرینگے ۔ زرعی مشنری و،ٹریکٹر کی صنعت میں تعاون،باہمی تجارت، سرمایہ کاری، سکیورٹی و دفاعی تعاون، خطے و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ زراعت، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، صنعت اور ادویات سازی شعبوں میں متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہونگے ۔ بیلارس کے صدردورے میں صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کرینگے ۔ بیلا روس کے صدر وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں