ہکلہ میں شہید کانسٹیبل کی آبائی گاؤں میں تدفین
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ہکلہ انٹرچینج اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مظاہرین کے مبینہ تشدد سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل مبشر کی نمازجنازہ مظفرگڑھ کی پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی پولیس جنوبی پنجاب سمیت پولیس افسروں،ممبران اسمبلی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پولیس کانسٹیبل مبشر کا جسد خاکی گزشتہ روز مظفرگڑھ پولیس لائن پہنچا،نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد کانسٹیبل مبشر کی تدفین انکے آبائی قبرستان میں کردی گئی۔