سیاسی کشیدگی سے سرمایہ کاری کا پہیہ رک گیا:انجمن تا جران

سیاسی کشیدگی سے سرمایہ کاری کا پہیہ رک گیا:انجمن تا جران

اسلام آباد، کراچی(آئی این پی )تاجر برادری نے کہاہے کہ ملک میں افراتفری اور سیاسی صورت حال کی وجہ سے کاروبار اور سرمایہ کاری کا پہیہ رک گیا ہے ۔

آل پاکستان  انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی قلت پیدا  ہونے کا خدشہ ہے ،خدارا ملک میں افراتفری کا سیاسی حل نکالا جائے ، اس وقت ملک بھر میں افراتفری کا عالم ہے جس کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اجمل بلوچ نے کہا کہ راستوں کی بندش سے صنعتیں بند ہیں، کاروباری پہیہ رک چکا ہے جس سے تاجر برادری بھی پریشان ہے ، اس افراتفری کی وجہ سے ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سامان کی ترسیل والے کنٹینرز سڑکوں پر پڑے ہیں ،کئی میڈیکل اسٹورز پر ادویات پہنچنا ناممکن ہوچکا ہے ۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر نے مزید کہا کہ مریضوں کی اسپتالوں تک رسائی بھی ناممکن ہو چکی ہے اور ایمبولینس میں لوگ مر رہے ان کو بھی راستہ نہیں دیا جا رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں