جناح ہاؤس حملہ :شاہ محمود سمیت دیگر رہنما اگلی سماعت پرطلب

 جناح ہاؤس حملہ :شاہ محمود سمیت دیگر رہنما اگلی سماعت پرطلب

لاہور(عدالتی رپورٹر، کورٹ رپورٹر ) انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت 3 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، عمر ایوب اور اعظم سواتی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے اگلی سماعت پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کر لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ ملزموں کی  جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جس کو منظور کر لیا گیا۔ ملزموں نے موقف اختیار کیا کہ لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ سے تمام راستے بند ہیں،بند راستوں کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے ۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی درخواست ضمانت 10 دسمبر ،عمر ایوب کی درخواست ضمانت 7 دسمبر تک ملتوی کردی. عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی حاضری سے استنثٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت ملتوی کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پانچ اکتوبر احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے مقدمہ میں جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور اویس یونس کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں