گوجرانوالہ :فیکٹری دھماکا ، مالک اور دوست جاں بحق

گوجرانوالہ :فیکٹری دھماکا ، مالک اور دوست جاں بحق

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں فیکٹری میں پیتل پگھلانے والی فرنس میں زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور فیکٹری کی چھت بھی گر گئی۔

جس سے مالک طاہر گجر اور اسکا دوست شاہد بٹ جاں بحق جبکہ 11 مزدور زخمی ہو گئے جن میں سے 5کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ گلہ کوثر فین والا میں واقع8مرلہ پر محیط فیکٹری میں لگی پیتل پگھلانے والی بھٹی اچانک دھماکے سے پھٹ گئی ، حادثے میں فیکٹری مالک طاہر گجر اور اسکا دوست شاہد بٹ جاں بحق ہو گئے ،زخمیوں میں نبیل ،عاصم ،منیر ،ناصر،اسد عباس ،زین ،رمضان ،شاہد ،امین ،سلمان اور زاہد شامل ہیں جن میں سے 5کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے ۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں