عمران خان کوایسی چیزدی گئی جس سے ذہنی توازن بگڑ سکتا:قاسم سوری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما اورسابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو کوئی ایسی چیز دی گئی ہے۔
جس سے ان کا ذہنی توازن بگڑنے کا خطرہ ہے اور ان کی جان کو بھی شدید خطرات لا حق ہیں۔قاسم خان سوری نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ عمران خان کو ایک چھوٹے سے کمرے میں بند کرکے کسی زہریلی چیز کا سپرے کیا گیا ہے ، جس کی بو ان کے ذہن پر اثر کر رہی ہے ، عمران خان کی طبیعت خراب ہے اور جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔عمران خان کا اس وقت اپنے خاندان سے رابطہ مکمل منقطع ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف کی نگرانی میں عمران خان کا شفاف طبی معائنہ کرواکر ان کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا جائے ۔