آرمی، نیوی، فضائیہ کے کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز

آرمی، نیوی، فضائیہ کے کیڈٹس  کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز

اسلام آباد (وقائع نگار، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ملٹری اکیڈمی میں آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز اور مشترکہ مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔

یہ تربیت پانچ ماہ پر محیط ہو گی جس میں تینوں مسلح افواج کے کیڈٹس بنیادی عسکری تربیت حاصل کرینگے ۔ پی ایم اے میں مسلح افواج کے کیڈٹس کی تربیت عسکری قیادت میں مشترکہ آپریشنز کیلئے جامع نقطہ نظر پیش کرے گی۔ یہ تربیت ملکی دفاع مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی نظم و ضبط اور مستقبل کی جنگی ضروریات میں قیادت یقینی بنائے گی۔ جنگ میں بری، بحری اور فضائی افواج کا باہمی ربط اور تعاون فتح یقینی بناتا ہے ۔ مشترکہ تربیت مسلح افواج میں پیشہ ورانہ یکسانیت، قیادت، جرات اور اتحاد کیلئے معاون ثابت ہو گی۔ پاکستان کی مسلح افواج پیشہ ورانہ مہارت، جرات، نظم و ضبط اور بااعتماد قیادت کے باعث مایہ ناز تنظیمیں ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں