خصوصی افراد کیلئے ابھی بہت کام کرنا باقی :صدر ، وزیراعظم
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان زندگی کے تمام شعبوں میں خصوصی افراد کی مکمل شرکت یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، خصوصی افراد کیلئے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔
معذوری کے حامل افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان خصوصی افراد کیلئے خصوصی تعلیم و تربیت کی اہمیت کا ادراک رکھتا ہے ، اگرچہ خصوصی افراد کیلئے کافی اقدامات کئے گئے ہیں مگر ابھی بھی بہت کام کرنا باقی ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں معذور افراد کی مدد کے لیے انتھک محنت کرنے والوں، ان کی نگہداشت کرنے والوں، وکالت کرنے والے افراد ، تنظیموں کے کام اور انکے تعاون کو سراہنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے رویوں کو چیلنج کرنے کے لیے بھی شعوری کوششیں کرنی چاہئیں جو معذور افراد امتیازی سلوک کو روا رکھتے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق کا تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔