گرل فرینڈ کی خاطر دوست پر ڈکیتی کا جھوٹا الزام لگانے والا گرفتار

گرل فرینڈ کی خاطر دوست پر ڈکیتی  کا جھوٹا الزام لگانے والا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی صوئے آصل پولیس نے گرل فرینڈ کی خاطر دوست پر ڈکیتی کا جھوٹا الزام لگانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے ملزم کا دوست عاطف موبائل مانگ کر لے گیا تھا اور بعد میں اسے پھنسانے کیلئے گلویڑا سٹاپ پر ڈکیتی کی کال کی کہ 2نامعلوم افراد موبائل فون اور 6ہزار نقدی چھین کر فرار ہو گئے ، تفتیش کے دوران مدعی مقدمہ عمر پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دے سکا اور بتایا عاطف کی میری گرل فرینڈ سے دوستی تھی جس کا بدلہ لینے کیلئے اس نے اسے واردات میں پھنسانے کی کوشش کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں