عافیہ بارے وزیر اعظم کے خط کا علم نہیں،عدالتی حکم پر کردارادا کرینگے:دفترخارجہ

عافیہ بارے وزیر اعظم کے خط کا علم نہیں،عدالتی حکم پر کردارادا کرینگے:دفترخارجہ

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) ترجمان دفترخارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر صورت اپنی لڑائی جاری رکھے گا، وزیر خارجہ اسحق ڈار نے غیر ملکی سفراکو مکمل سکیورٹی کا یقین دلایا ہے۔

علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے ،پاکستان کو شام کی صورتحال پر تشویش ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کیا ۔عوام کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔ بیرون ممالک میں سفرا کی تعیناتی وفاقی حکومت کا اختیار ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے وزیراعظم کی جانب سے عافیہ صدیقی کے حوالے سے لکھے گئے کسی خط سے لاعلمی کا اظہار کردیا، انہوں نے کہاکہ عافیہ صدیقی کے حوالے سے عدالتی احکامات کے مطابق دفتر خارجہ بھی کرادار ادا کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی جائیدادوں کی ضبطگی پر تشویش ہے ۔غزہ میں اسرائیلی مظالم بند ، کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے ۔ بھارت مسلمانوں کی مذہبی آزادی، عزت آبرو کی حفاظت کو یقینی بنائے ،ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت اپنے ملک میں بنگلہ دیشی سفیر اور سفارتی مشن کی سکیورٹی کو یقینی بنائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں