دہشتگردی ناسور بن گئی، خاتمے کیلئے عزم پختہ:وزیراعظم

دہشتگردی ناسور بن گئی، خاتمے کیلئے عزم پختہ:وزیراعظم

لاہور،اسلام آباد (نامہ نگار،دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا دہشت گردی ناسور بن چکی ، خاتمے کیلئے ہمارا عزم پختہ ہے ،پاکستان نیول وار کالج لاہور میں ساتویں میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا پاک بحریہ ہرطرح کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

 پاک بحریہ کے بہادرافسراورجوان پاکستان کی سمندری حدود کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔ آج کے دور میں بلیواکانومی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے ، بلیو اکانومی سے ہی ہماری ترقی و خوشحالی ممکن ہے ، گوادرکی بندرگاہ ایک مرکزی حیثیت رکھتی ہے ، دہشت گردی کے ناسورکے خاتمے کیلئے ہمارا عزم پختہ ہے ، امن وامان کو یقینی بنانے کے حوالے سے اپیکس کمیٹی کے اجلاس ہوئے ، ملک میں فول پروف سکیورٹی چاہتے ہیں تاکہ لوگ اپنی صلاحیتوں سے بھرپوراستفادہ کرسکیں۔دہشت گردی کی لعنت ختم کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ، ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف روزانہ قربانیاں دے رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں80ہزارافراد شہید ہوئے ۔حکومت اورافواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، 2018میں ہم نے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا تھا، بدقسمتی سے دہشت گردی کے ناسور نے اب دوبارہ سراٹھایا ہے ، پاک بحریہ سمندری وسائل سے استفادہ کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، دوست ملک چین بھی بحری شعبے میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں