صدر آزادکشمیر کی حکومت کو آرڈیننس فوری واپس لینے کی ہدایت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے حکومت آزادکشمیر کو پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈیننس فوری واپس لینے کی ہدایت کردی ۔
اس کیلئے صدر آزاد کشمیر نے وزیراعظم چودھری انوار الحق کو خط لکھ کر ہدایت کردی ۔صدر نے حکومت کو آرڈیننس کے تحت گرفتار افراد کی بھی فوری رہائی کا حکم دیا ہے ۔حکومت آزاد کشمیر نے فوری طور پر صدر آزاد کشمیر کی ہدایت پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔