پی ٹی آئی کی کے پی کے فنڈزپرذاتی تشہیرشرمناک :عظمیٰ

پی ٹی آئی کی کے پی کے فنڈزپرذاتی تشہیرشرمناک :عظمیٰ

لاہور (سٹاف رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا کے فنڈز کو اپنی ذاتی تشہیر اور فوٹو سیشن کیلئے استعمال کرنا شرمناک ہے ، 24 نومبر کی تیسری ناکام بغاوت پر قومی خزانے کے 2 ارب روپے سے زائد خرچ ہوئے ہیں۔

بتایا جائے کہ بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں ؟ ،وہ کہتی ہیں کہ میں بھاگی نہیں، اکیلی کھڑی رہی، حالانکہ بھاگنے میں تو بشریٰ بی بی نے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہوا ہے ۔ 26نومبر کی رات ساڑھے 10 بجے بشریٰ بی بی کو ڈی چوک سے بھاگتے ہوئے پوری قوم نے دیکھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پورا میڈیا گواہ ہے رات سوا گیارہ بجے تک ڈی چوک کلیئر تھا،ان کے اپنے ورکروں نے بشریٰ بی بی کے بھاگنے پر ان کی گاڑی پر پتھر اور ڈنڈے مارے تھے ، ان کے اپنے ورکرز نے انکی گاڑی کے ٹائر پنکچر کئے تاکہ یہ بھاگ نہ جائیں،وہ سی سی ٹی وی فوٹیج موجود جس میں بشریٰ بی بی گاڑی تبدیل کرکے بھاگی تھیں،بھاگتے ہوئے گلی میں چھپ کر گاڑی تبدیل کی،وہ خود کلثوم پلازہ سے آگے نہیں گئی تھیں ۔ بشریٰ بی بی سرکاری مال پر عیاشی کر رہی ہیں لیکن عدالت بلائے تو بیمار ہو جاتی ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں