میجر جنرل جواد ریاض ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ تعینات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی حکومت نے میجر جنرل جواد ریاض کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ تعینات کردیا ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق سابق ڈی جی بریگیڈیئر غلام عباس کی خدمات واپس پاک فوج کے سپرد کر دی گئیں ہیں، ادھر اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل حسین محمود کو 3 سال کی ڈیپوٹیشن پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں تعینات کیا گیا ہے ۔