فواد چودھری کیخلاف مقدمات ایک ہی جج کے پاس مقرر کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم اور جسٹس امجد رفیق نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف درج مقدمات ایک ہی جج کے پاس مقرر کرنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا کہ درخواست میں بہت ساری استدعائیں نہیں کی جا سکتیں، یہ درخواست آئینی بینچ سنے گا، فواد کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پنجاب اسمبلی نے آئینی بینچ کے حوالے سے بل پاس نہیں کیا ۔درخواست گزار کا تمام مقدمات میں پیش ہونا ممکن نہیں ہے ۔عدالت سے استدعا ہے تمام مقدمات کو ایک ہی جج کے پاس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے ،فواد کے خلاف نو مئی کے پنجاب بھر میں 32 مقدمات درج ہیں۔