الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار کی انتخابی پٹیشن سننے سے معذرت

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار  کی انتخابی پٹیشن سننے سے معذرت

اسلام آباد(دنیا نیوز)الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد نے الیکشن پٹیشن سننے سے معذرت کر لی،جسٹس وقار احمد نے کہا الیکشن ٹربیونل سے خود کو الگ کرتا ہوں، اعتراض کنندہ نے ٹربیونل پر اعتراض کیا ہے۔

اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی لائرزم فورم کا رکن رہا ہوں، پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رہا ہوں،جسٹس وقار احمد نے کہا جب کوئی جج بننے کا حلف اٹھاتا ہے تو اس کا پارٹی سے تعلق ختم ہو جاتا ہے ، اعتراضات کے بعد الیکشن سے متعلق کیسز نہیں سن سکتا،اس لئے کیسز دوسرے ٹربیونل میں منتقل کیے جائیں، خیال رہے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے رکن ارباب وسیم نے جسٹس وقار احمد پر اعتراض کیا تھا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے سامنے پانچ اپیلیں کسی دوسرے معزز ٹربیونل کو ارسال کی جائیں، الیکشن ٹربیونل میں سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا، عمران خان ، عباس آفریدی، امجد آفریدی، علی زمان اور حامد الحق کے کیسز زیر سماعت ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں